ملک میں بولی جانے والی تمام زبانیں ہماری ثقافت کا حصہ ہیں،ماروی میمن

جمعرات 20 اپریل 2017 13:22

ملک میں بولی جانے والی تمام زبانیں ہماری ثقافت کا حصہ ہیں،ماروی میمن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2017ء) چیئرپرسن بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہا ہے کہ ملک میں بولی جانے والی تمام زبانیں ہماری ثقافت کا حصہ ہیں،علاقائی زبان کسی علاقے کی نہیں پورے ملک کی زبان ہوتی ہے،مادری زبان میں پہنچایا جانے والے پیغام زیادہ موثر ہوتا ہے،مختلف زبانوں میں اظہار رائے سے صوبائی ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماروی میمن نے کہا کہ بی آئی ایس پی کی کتاب ملک کی چھ مختلف زبانوں میں شائع کی گئی ہے،کتاب کا مقصد محنت کرنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے،مادری زبان میں پہنچایا جانے والے پیغام زیادہ موثر ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں بولی جانے والی تمام زبانیں ہماری ثقافت کا حصہ ہیں،علاقائی زبان کسی علاقے کی نہیں پورے ملک کی زبان ہوتی ہے،مختلف زبانوں میں اظہار رائے سے صوبائی ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے،فخر ہے کہ صوبائی ہم آہنگی کی حامل کتاب لے کر آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :