ڈاکٹر عافیہ سے متعلق سوال نہ کرنے کی اجازت دینے پر جے یو آئی (ف) کا سینیٹ میں شدید احتجاج، ایوان سے واک آؤٹ

جناب چیئرمین سینیٹ آپ ایوان بالا میں صرف اپنی عزت چاہتے ہیں کسی اور کی عزت کا لحاظ نہیں کرتے،سینیٹر طلحہ محمود

جمعرات 20 اپریل 2017 16:50

ڈاکٹر عافیہ سے متعلق سوال نہ کرنے کی اجازت دینے پر جے یو آئی (ف) کا سینیٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2017ء) چیئرمین سینیٹ کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ کے متعلق ضمنی سوال نہ کرنے کی اجازت دینے پر جمعیت علماء اسلام (ف) کا سینیٹ میں شدید احتجاج ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سینیٹ اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کی جانب سے امریکہ کی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے اس معاملہ پر امریکی حکومت کو خط لکھا ہے،قیدیوں کے تبادلہ کے لئے بھی امریکہ اور حکومت پاکستان میں معاہدہ طے پایا ہے،اس کی مزید پیشرفت پر کام جاری ہے۔

اس دوران جے یو آئی(ف) کے سینیٹر طلحہ محمود نے سوال کی چیئرمین سینیٹ سے اجازت مانگی۔انہوں نے اس پر اجازت نہیں دی جس پر انہوں نے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ جناب چیئرمین سینیٹ آپ ایوان بالا میں صرف اپنی عزت چاہتے ہیں کسی اور کی عزت کا لحاظ نہیں کرتے ہیں جس پر انہوں نے احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کیا