کوئٹہ ، ایڈز ایچ آئی وی کے رجسٹرڈ مریضوںکی تعداد 700سے ز ائد ہے ،بلوچستان ایڈز کنٹرول پروگرام

جمعرات 20 اپریل 2017 22:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2017ء) بلوچستان ایڈز کنٹرول پروگرام حکومت بلوچستان کی ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں ایڈز ایچ آئی وی کے رجسٹرڈ مریضوںکی تعداد 700 سے زیادہ ہے جبکہ گزشتہ دنوں ایک مقامی اخبار میں ایک جاری کر دہ بیان میں بلوچستان میں ایڈز کے مرض میںمبتلا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ بتائی گئی ہے جوکہ غلط تعداد ہے وضاحتی بیان میں صوبائی ایڈز کنٹرول پروگرام بلوچستان کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ سے زیادہ کئی تعداد پاکستان بھر کی ہے اور یہ تعداد بلوچستان کی نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :