پانامہ کیس کے حوالے سے عدالتی فیصلے جمہوریت اور حق کی فتح ہے ‘مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کیا ہے ‘جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری کی بات چیت

جمعرات 20 اپریل 2017 22:56

انجیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے حوالے سے عدالتی فیصلے جمہوریت اور حق کی فتح ہے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کیا ہے جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی ۔

(جاری ہے)

عوام نے ووٹ دے کر وزیراعظم کا انتخاب کیا ہے چور دروازے سے عوام کے منتخب کردہ وزیراعظم کو ہٹانے کی سازشیں ناکام ہوچکی ہیں عدالتیں ثبوت اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر فیصلہ کرتی ہیں مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرچکی ہے بالخصوص عظیم منصوبے کا آغاز کرکے پاکستان کو ایشیئن ٹائیگر بنانے کا عزم کرچکی ہے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے مسلم لیگ ن کو زیر نہیں کیا جاسکتا ہے اور نہی ہمارے حوصلے پست کیے جاسکتے ہیں مسلم لیگ ن کی پالیسوں کی بدولت اور عسکری اداروں کی کاوشوں سے آج بلوچستان اور کراچی میں امن قائم ہوچکا ہے انشاء اللہ مسلم لیگ ن 2018 کے عام انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پرچاروں صوبوں اور وفاق میں حکومت بنائے گی سپریم کورٹ کے فیصلے کی طرح جے آئی ٹی کا فیصلہ بھی قبول کرینگے۔