پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں قلات سے کوئٹہ تک پیدل لانگ مارچ

جمعرات 20 اپریل 2017 22:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2017ء) پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں قلات سے کوئٹہ تک پیدل لانگ مارچ صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی نواب محمد خان شاہوانی کی یقین دہانی پر ایک دن کیلئے مستونگ میں ہی موخر کردی گئی ،گزشتہ روز قلات سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کے شرکاء جو مستونگ پہنچ کر سول ہسپتال میں اکھٹے ہوئے تھے کو صبح ہسپتال کے مین گیٹ کو تالہ لگا کر آگے جانے سے روک دیا گیا ،بلکہ نوشکی ،خاران سمیت دیگر اضلاع سے بھی ان کے آنے والے قافلے مختلف مقامات پر روکے گئے ،اس موقع پر صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی نواب محمد خان شاہوانی لانگ مارچ کے شرکاء کے پاس پہنچے اور انہیں آگے نہ بڑھنے کا کہا اور یقین دہانی کرائی کہ ان کے مطالبات کی منظوری جلد کردی جائیگی جس پر پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ممبران نے آج جمعہ کی شام تک لانگو مارچ کو موخر کرتے ہوئے کہاکہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو وہ بہر صورت آگے بڑھیںگے اور کوئٹہ تک لانگ مارچ کیاجائیگا ،گزشتہ روز پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان نے اپنے مطالبات کے حق میںقلات سے کوئٹہ پیدل لانگ مارچ کا آغاز کیا اور گزشتہ روز لانگ مارچ مستونگ پہنچ گیا جہاں پر مستونگ کی سیاسی وسماجی شخصیات نے لانگ مارچ کے شرکاء کا شاندار اور والہانہ استقبال کیا جیس اس موقع پر پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کے عہدیداروں نے الزام عائد کیاکہ انہیں مستونگ پہنچنے کے بعد پولیس کی جانب سے ہراساں کیا گیا تاہم وہ اپنے مطالبات سے کسی صورت دستبردار ہونے والے نہیں اگر ان کے ساتھ دھوکہ ہوا یا انہیں گرفتار کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے اور تنظیم کی جانب سے جیل بھرو تحریک شروع کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :