احمدی نژاد نااہل، صدر روحانی کا مقابلہ قدامت پسند ابراہیم رئیسی سے ہوگا

شوریٰ نگہبان جانچ پڑتال کے بعد صدارتی امیدواروں کی حتمی فہرست 27 اپریل کو جاری کرے گی

جمعہ 21 اپریل 2017 11:54

احمدی نژاد نااہل، صدر روحانی کا مقابلہ قدامت پسند ابراہیم رئیسی سے ..
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) ایران کے آئندہ صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر حسن روحانی اور قدامت پسند رہنما ابراہیم رئیسی کو حصہ لینے کی اجازت مل گئی ۔تاہم امیدواروں کی جانچ پڑتال کرنے والی شوریٰ نگہبان نے سابق صدر محمود احمدی نڑاد کو صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شوریٰ نگہبان جانچ پڑتال کے بعد صدارتی امیدواروں کی حتمی فہرست 27 اپریل کو جاری کرے گی۔

(جاری ہے)

انتخابات میں حصہ لینے کے لیے 16 سو امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے تاہم حکومتی کنٹرول میں شوریٰ نگہباننے صرف چھ امیدواروں کو اہل قرار دیا ہے۔اعتدال پسند صدر حسن روحانی اور قدامت پسند رہنما ابراہیم رئیسی کو انتخابات میں اجازت دینے سے ملک میں پائی جانے والی سیاسی تقسیم کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ابراہیم رئیسی کی شہرت اہم معاملات پر سخت گیر موقف رکھنا ہے جبکہ افواہیں ہیں کہ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای ان کی حمایت کر رہے ہیں۔اعتدال پسند حسن روحانی نے 2015 میں عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدہ طے کیا اور ملک کو عالمی تنہائی سے نکالا۔

متعلقہ عنوان :