امریکہ وکی لیکس کے بانی کے خلاف چارچ شیٹ جاری کرے گا

محکمہ خارجہ 2010ء سے آسانج کے معاملے کی تفتیش کر رہا ہے،امریکی میڈیا

جمعہ 21 اپریل 2017 14:38

امریکہ وکی لیکس کے بانی کے خلاف چارچ شیٹ جاری کرے گا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) ٹرمپ انتظامیہ خفیہ معلومات افشا کرنے والی متنازع تنظیم وکی لیکس کے بانی جولین آسانج کے خلاف الزامات عائد کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکہ کا محکمہ خارجہ 2010ء سے آسانج کے معاملے کی تفتیش کر رہا ہے، وکی لیکس نے امریکی سلامتی سے تعلق خفیہ دستاویزات افشا کر دی تھیں۔

محکمہ انصاف میں پراسیکیوٹرز وکی لیکس سے منسلک لوگوں کے خلاف الزامات پر مبنی دستاویز تیار کر رہے تھے۔تاہم ان لوگوں کے خلاف الزامات عائد کرنے کے لیے محکمہ انصاف کے اعلیٰ سطحی عہدیداروں کی منظوری ضروری ہے۔امریکہ کے انٹیلی جنس کے اداروں کا کہنا تھا کہ روس نے گزشتہ سال کے صدارتی انتخاب سے پہلے سابق صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی ای میل کو افشا کرنے کے لیے وکی لیکس کو استعمال کیا۔

(جاری ہے)

امریکہ کے اٹارنی جنرل جیف سیشن نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ آسانج کو گرفتار کرنا ٹرمپ انتظامیہ کی ایک ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی کوششیں شروع کر دی ہیں اور جب بھی ایک مقدمہ بنایا جا سکے۔۔۔ تو اس وقت ہم کچھ لوگوں کو جیل میں بند کرنے کی کوشش کریں گے۔تاہم آسانج کے وکلاء نے بتایا کہ انہوں نے محکمہ انصاف سے اپنے موکل کے خلاف الزامات کے بارے میں نہیں سنا ہے۔

متعلقہ عنوان :