انجمن اساتذہ تعلیمی اداروں میں درپیش اساتذہ کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے اپنے وسائل کو بروئے کار کارہی ہے ‘اساتذہ کی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے

جموں وکشمیر انجمن اساتذہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ معراج خالد کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 21 اپریل 2017 14:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) جموں وکشمیر انجمن اساتذہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ معراج خالد نے ریاستی دارالحکومت مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انجمن اساتذہ تعلیمی اداروں میں درپیش اساتذہ کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے اپنے وسائل کو بروئے کار کارہی ہے ۔ اور اساتذہ کی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے ۔

(جاری ہے)

تعلیمی اداروں میں فروغ عشق مصطفی ؐ ، استحکام پاکستان نونہال ومعماران قوم کی تربیت وپرورش کافریضہ سرانجام دے رہی ہے ۔ انجمن اساتذہ تحقیق وتدریس کے شعبے سے منسلک افراد کی روحانی ، اخلاقی ذہنی وفکری الام بندی کرنے کے علاوہ مسائل ومشکلات کو حل کرنے کے لیے ہمہ وقت حکومت اور محکمہ تعلیم سکولز کالجز ہائیر ایجوکیشن کے اعلیٰ حکام سے مکمل رابطہ میں رہ کر مسائل کے حل کیلئے کردا رادا کرے ۔ شیخ معراج خالد نے وفاقی حکو مت سے مطالبہ کیاہے کہ آمدہ بجٹ میں اساتذہ کرام کے تدریسی الائونسز میں دوگناہ اضافہ کیاجائے اور سکیل بھی ریوائز کیئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :