حکومت نے جنرل(ر)راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کیلئے این او سی جاری کردیا

این او سی جی ایچ کیو سے منظوری کے بعد جاری کیا،راحیل شریف کو قانون کے مطابق این او سی دیا گیا،خواجہ آصف

جمعہ 21 اپریل 2017 15:39

حکومت نے جنرل(ر)راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کیلئے این ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) حکومت نے جنرل(ر)راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کیلئے این او سی جاری کردیا،وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت نے راحیل شریف کو این او سی دے دیا ہے،این او سی جی ایچ کیو سے منظوری کے بعد جاری کیا،راحیل شریف کو قانون کے مطابق این او سی دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی چینل کے مطابق حکومت نے جنرل(ر)راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کیلئے این او سی جاری کردیاہے۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ راحیل شریف نے ہم سے سعودی عرب میں کام کیلئے پوچھا تھا،حکومت نے راحیل شریف کو این او سی دے دیا ہے،این او سی جی ایچ کیو سے منظوری کے بعد جاری کیا۔انہوں نے کہاکہ راحیل شریف کو قانون کے مطابق این او سی دیا گیا۔