اپوزیشن جماعتیں کچھ بھی کرلیں، 2018 کے انتخابات میں (ن) لیگ ہی کامیاب ہو گی ،ْ عابد شیر علی

پیپلزپارٹی اپنی جے آئی ٹی تشکیل دے ،ْ سربراہ آصف زرداری کو بنا کر ایان علی اور شرجیل میمن کو ممبر بنا دیں ،ْمیڈیا سے گفتگو

جمعہ 21 اپریل 2017 17:23

اپوزیشن جماعتیں کچھ بھی کرلیں، 2018 کے انتخابات میں (ن) لیگ ہی کامیاب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں کچھ بھی کرلیں، 2018 کے انتخابات میں (ن) لیگ ہی کامیاب ہو گی ،ْپیپلزپارٹی اپنی جے آئی ٹی تشکیل دے ،ْ سربراہ آصف زرداری کو بنا کر ایان علی اور شرجیل میمن کو ممبر بنا دیں ۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت عابد شیر علی نے کہاکہ 20 اپریل کا دن پاکستان کے عوام کے لئے خوشی کا دن تھا ،ْ گزشتہ روز حق اور سچ کا فیصلہ آیا اور ہماری بہن مریم نواز کو کلین چٹ مل گئی جس سے ثابت ہوگیا کہ ان کا دامن صاف ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاناما کیس نے ایک دوسرے کے دشمن پیپلزپارٹی، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کو آپس میں جوڑ دیا اور سب مل کر ہمارے خلاف ہو گئے ہیں لیکن اپوزیشن جماعتیں کچھ بھی کرلیں، 2018 کے انتخابات میں (ن) لیگ ہی کامیاب ہو گی اور نوازشریف ہی ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔

(جاری ہے)

عابد شیر علی نے کہا کہ پیپلزپارٹی سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے جب کہ پی پی رہنماؤں کا وطیرہ ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کو نہیں مانتی، اور عدالتوں کا احترام نہیں کرتی۔

اب انہوں نے ملک کی سب سے بڑی عدالت کی جانب سے جے آئی ٹی کے فیصلے کو بھی ماننے سے انکار کردیا ہے، پیپلزپارٹی اپنی جے آئی ٹی تشکیل دے اور اس کا سربراہ آصف زرداری کو بنا کر ایان علی اور شرجیل میمن کو اس کا ممبر بنا دیں۔عابد شیر علی نے کہاکہ کل کا دن پاکستان کے لوگوں کیلئے خوشی کا باعث بنا ،ْ آج نئے نئے نکاح ہو رہے ہیں ،ْترقی کاسفر رکے گا نہیں۔عابد شیر علی نے کہاکہ پانامہ پیپر کی بات کرنے والے محض توڑپھور ، دھرنے اور احتجاج کی سیاست کو فروغ دے کر اپنی تسکین چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی تاریخ گواہ ہے کہ اس نے کبھی بھی عدالتی فیصلوں کو تسلیم نہیں کیا اور اب جے آئی ٹی کی مخالفت کرکے اپنی روایت کو برقرار رکھا ہے۔