جماعت اسلامی بلوچستان کی مستونگ میں پیر امیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے لانگ مارچ اور اس میں شامل خواتین وبوڑھے بزرگوں پر لاٹھی چارج ،طاقت کے بے دریغ استعال ،ریاستی تشدد،گرفتاریوں کی مذمت

جمعہ 21 اپریل 2017 22:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں مستونگ میں پیر امیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے لانگ مارچ اور اس میں شامل خواتین وبوڑھے بزرگوں پر لاٹھی چارج ،طاقت کے بے دریغ استعال ،ریاستی تشدد،گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ حکومت طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت افہام وتفہیم اورمذاکرات سے مسائل حل کریں ریاستی جبر وتشددسے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ عوام میں ردعمل وتشدد اور مایوسی واحساس محرومی جنم لیتی ہے جو کہ ہم سب کیلئے نقصان دہ ہیں بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے گرفتارملازمین کو رہا اوران کے تمام جائز مطالبات فوری حل کریں معصوم ملازمین نے جائز مطالبات کے حل کیلئے گزشتہ پانچ دنوں سے لانگ مارچ شروع کیا ہے بجائے مذاکرات ،گفتگو،افہام وتفہیم کے طاقت کاوحشیانہ استعمال قابل مذمت ہے حکومت ملازمین کے مسائل فوری حل کریں اور ہر طبقے کو احتجا ج پر مجبور اور پھر ان کے خلاف طاقت گرفتاریاں اور لاٹھی چارج سے گریز کریں جماعت اسلامی ملازمین کیساتھ اوران کے جائز مسائل کے حل کیلئے ان کے لانگ مارچ کی حمایت کررہی ہے ۔