سندھ ہائی کورٹ کی لاپتہ افراد کے مقدمات کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ کو فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت

جمعہ 21 اپریل 2017 23:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) عدالت عالیہ سندھ نے لاپتہ افراد کے مقدمات میں وفاقی وزیر داخلہ کو حکم دیا ہے کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے ایک فوکل پرسن مقرر کیا جائے،سندھ ہائی کورٹ کے جناب جسٹس محمد شفیع صدیقی نے حکم دیا ہے کہ اس بارے میں فوکل پرسن تمام عدالتی احکامات وصول کر کے ان پر بروقت عملدرآمد کرانے کا پابند ہوگا،جمعہ کو مقدمات کی سماعت کے موقع پر عدالت کو بتایا گیا کہ انجنئیر بلال احمد 2015 سے لاپتہ ہے ،جس کے بعد عدالتی حکم پر رینجرز کے خلاف ایف آئی آر درج ہوچکی ہے،تاہم وزارت دفاع کی جانب سے جواب نہیں جمع کرایا گیا۔

متعلقہ عنوان :