سندھ ہائی کورٹ نے رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کو نااہل قرار دینے کیلئے دائر درخواست سماعت نئے بینچ سے کرانے کا معاملہ چیف جسٹس کو ارسال کردیا

جمعہ 21 اپریل 2017 23:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) سندھ ہائی کورٹ کے جناب جسٹس ظفر راجپوت کی سربراہی میں قائم ڈویڑن بینچ نے رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کو نااہل قرار دینے کے بارے دائر درخواست سماعت نئے بینچ سے کرانے کا معاملہ چیف جسٹس کو ارسال کردیا،قومی احتساب بیورو کی جانب سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شرمیلا فاروقی نے پلی بارکنگ کی تھی ،جس کے بعد وہ 21 سال کے لئے نااہل ہوچکی ہیں،شرمیلا فاروقی پر کرپشن کے الزامات ثابت ہوچکے ہیں،اس موقع پر شرمیلا فاروقی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شرمیلا فاروقی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت اس سے قبل دوسرا بینچ کرچکا ہے۔