غلام جان بلوچ کے گھر پر حملہ انتہائی بزدلانہ وحشیانہ اورقومی روایات کے منافی ہے ،وفاقی وزیر میر حاصل بزنجو

جمعہ 21 اپریل 2017 23:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے پارٹی کے مرکزی رہنما چیئرمین زکواة کمیٹی پنجگور میجر غلام جان بلوچ کے گھر پر حملے کو انتہائی بزدلانہ وحشیانہ اورقومی روایات کے منافی قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچ روایات اقدار کے دعویدار بلوچوں کے گھروں پر حملہ آور ہوکر اپنا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچ معاشرے کو خانہ جنگی اور دہشت گردی کا شکارکرنے والے کسی بھی طرح نہ تو وطن اور نہ ہی عوام کے خیرخواہ ہوسکتے ہیں نیشنل پارٹی کی قومی ،وطنی ،عوامی اور جمہوری جدوجہد سے بوکھلائے ہوئے لوگ پارٹی رہنماوں کے خلاف دہشت اور منفی حربوں پراترآئے ہیں جو لوگ پارٹی کی شعوری ،فکری ،جدوجہد اور عوامی طاقت سے خوفزدہ ہیں وہ پارٹی رہنماوں اورکارکنوں کو خوفزدہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں نیشنل پارٹی جمہوریت ،انسانی حقوق ،سماجی انصاف اور ظلم کی ہر شکل کی مخالف ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجگور میں کارکنوں پر پے درپے دہشت گردانہ حملوں ،کارکنوں کی شہادت ،ٹارگٹ کلنگ تمام تر دہشت گردی ،خوف و وحشت پیدا کرنے کے باوجود کارکنوں اور عوام کے پارٹی سے شعوری وابستگی،جذبہ محبت اور وابستگی کو کمزور نہیں کیا جاسکتا ایسے دہشت گردانہ حملوں سے پارٹی کے ساتھ عوام کی ہمدردی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :