سپریم کورٹ کو آزادانہ فیصلہ کرنے کے لیے ماحول مہیا نہیں کیا گیا۔ سعد رفیق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 اپریل 2017 11:37

سپریم کورٹ کو آزادانہ فیصلہ کرنے کے لیے ماحول مہیا نہیں کیا گیا۔ سعد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اپریل 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سپریم کورٹ کو پانامہ کیس کی پوری کارروائی کے دوران ایسا ماحول مہیا نہیں کیا گیا کہ وہ آزادانہ فیصلہ کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چھ کارٹونز نے شاہراہ دستور پر اپنی عدالت لگا رکھی تھی اور کچھ لوگ ٹی وی چینلز پر بیٹھ کریہ کام کر رہے تھے اور کچھ ٹی وی چینلز تو ایسے تھے جن کے اپنے جعلی ڈگری اسکینڈلز پکڑے گئے ہیں اور وہ ہمیں آ کر اخلاقیات کا درس دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ کا فیصلہ آنے سے قبل جو دباؤ کا ماحول بنایا گیا تھا یہ ایک پوری سازش ہے۔اور اگر میں غلط کہہ رہا ہوں توکوئی میری بات کو کوئی چیلنج کرے۔ خواجہ سعد رفیق نے اپنی گفتگو میں پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو پاکستان کا بال ٹھاکرے قرار دے دیا۔