چین بیلارس کی مصنوعات کی سپلائی کیلئے اہم مارکیٹ ہے ، چیئرمین الیگزینڈر زبیلو

ہفتہ 22 اپریل 2017 12:51

چین بیلارس کی مصنوعات کی سپلائی کیلئے اہم مارکیٹ ہے ، چیئرمین  الیگزینڈر ..
منسک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) ’’بیلگوسپس چپروم ‘‘فوڈ انڈسٹری ادارے کے چیئرمین الیگزینڈر زبیلو نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ چین بیلارس کی مصنوعات کی سپلائی میں توسیع کیلئے انتہائی پرکشش مارکیٹ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم اس مارکیٹ میں داخل ہونا چاہتے ہیں ، اس وقت چین برآمدی توسیع کے حوالے سے انتہائی پرکشش مارکیٹ ہے ، زبیلو نے اس بات پر زور دیا کہ چین عملی طورپر ترقی کررہا ہے اور فی کس آمدن اور خوراک کی کھپت کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بیلارس کو چینی مارکیٹ میں یورپی مصنوعات کا مقابلہ کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ روس کے یورپی مصنوعات پر پابندی عائد کرنے کے بعد یورپ کو چین میں منڈیوں کی تلاش کرنی پڑے گی ، ہمیں مقابلے کی بڑی سطح کا انتظار ہے۔ ’’بیلگوسپس چپروم‘‘ چین کو تلی کے بیجوں کا تیل ، بیکری کا سامان ،بیئر اور شراب کی مصنوعات سپلائی کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :