مکہ، جدہ ہائی وے پر آئل ٹینکر اورکارمیں تصادم، ایک شخص جاں بحق

حادثے کے فورا بعد آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی اور 2 کاریں بھی جل گئیں،شہری دفاع

ہفتہ 22 اپریل 2017 13:10

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2017ء) سعودی عرب میں روڈ حادثے کے دوران آئل ٹینکر میں آگ لگنے کے باعث ایک شخص جاں بحق اور دو گاڑیاں جل گئیں۔عرب میڈیا کے مطابق آئل ٹینکر کو حادثہ مکہ، جدہ ہائی وے پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

حادثے کے فورا بعد آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی اور 2 کاریں بھی جل گئیں۔سعودی عرب کے سول ڈیفنس کے کارکنوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی۔ سول ڈیفنس کے کارکنوں نے جلی ہوئی گاڑی سے ایک شخص کی لاش نکال لی۔ حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئیں۔

متعلقہ عنوان :