مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ چھوڑ کر جانیوالے کس منہ سے واپس آئے ہیں ‘ سردار حُر بخاری

نام نہاد قیادت کے مفاد پرستی پر مبنی فیصلے ہی پارٹی کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں‘ مرکزی رہنما پی پی

ہفتہ 22 اپریل 2017 13:49

مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ چھوڑ کر جانیوالے کس منہ سے واپس آئے ہیں ‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار حُر بخاری نے کہا ہے کہ پانامہ فیصلے کے بعد نواز شریف کے پاس اخلاقی طو رپر وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہنے کا کوئی جواز نہیں ،اپوزیشن جماعتیں پسے ہوئے طبقات کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کی بجائے اپنے اپنے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

(جاری ہے)

مرکزی سیکرٹریٹ وحدت روڈ پر کارکنوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ چھوڑ کر جانے والے آج کس منہ سے واپس آئے ہیں ۔

نام نہاد قیادت کے مفاد پرستی پر مبنی فیصلے ہی پارٹی کو تقویت دینے کی بجائے اس کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں ۔ سردار حُر بخاری نے کہا کہ ناہید خان کی قیادت میں پارٹی کے حقیقی کارکن اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں انشا اللہ نام نہاد قیادت اور ان کے پیرا شوٹرز پیرو کاروں کو شکست دیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل کی حکمت عملی مرتب کر رہے ہیں اور جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔