ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن کی آئی پی ایل میں شاندار بیٹنگ

ناقدین کو اپنے بارے میں رائے تبدیل کرنے پر مجبور کردیا ،17گیندوں پر 9چوکوں، ایک چھکے کی مدد سے 42رنز بنا ڈالے

ہفتہ 22 اپریل 2017 17:38

ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن کی آئی پی ایل میں شاندار بیٹنگ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے سنیل نارائن نے انڈین پریمیئر لیگ میں شاندار بیٹنگ کرکے لوگوں کو اپنے بارے میں اپنی رائے تبدیل کرنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں گجرات لائنز کے خلاف نارائن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے اپنی اننگز کے دوران 17 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 42 رنز بنائے۔

سنیل نارائن کی اننگز کی خاص بات یہ تھی کہ انھوں نے یہ تمام رنز باؤنڈری سے حاصل کیے۔واضح رہے کہ سنیل نرین آئی پی ایل کے رواں سیزن میں اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز کی جانب سے اوپننگ کر رہے ہیں۔بطور اوپنر سنیل نارائن کی یہ پہلی اننگز نہیں ہے۔ انھوں نے اس سے قبل پنجاب کی ٹیم کے خلاف بھی صرف 18 گیندوں میں 37 رنز بنائے تھے۔

متعلقہ عنوان :