ناصر رمضان گجر مسلم لیگ (ق) پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری ا نفارمیشن پنجاب مقرر

ہفتہ 22 اپریل 2017 19:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے محمد رمضان گجر کو پاکستان مسلم لیگ پنجاب کا ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن پنجاب مقرر کیاہے ،جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب چوہدری ظہیر الدین خاں نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، اور مسلم لیگ ہائوس میں منقعدہ ایک تقریب میں انہیںڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر ہونے کا نوٹیفکیشن دیا گیا۔

ناصر رمضان گجر اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات کی خدمات سرانجام د ے رہے تھے۔چوہدری ظہیرالدین خان نے ان کی تقرری پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے حوالے سے پہلے سے بڑھ کر مستعدی اور دلجمعی سے کام کرینگے اور پاکستان مسلم لیگ کی قابل فخر سیاسی و اخلاقی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے رواداری، اعتدال پسندی، برداشت اور بردباری جیسی اعلیٰ انسانی اقدار کے فروغ اور وطن عزیز میں مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے سیاسی، جمہوری و اقتصادی استحکام کے لیے اپنی ملی، قومی و تنظیمی ذمہ داریاں پوری کرینگی-انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ عہدہ ان کے سیاسی مستقبل کے لیے موثر کردار ادا کرے گا اور مزید آگے بڑھنے کے لیے ترقی کا اہم زینہ ثابت ہوگا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور کے صدر چوہدری محمد اشرف اور ناصر محمود و دیگر کارکنان بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :