تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کی حقیقت عوام نے دیکھ لی ،عوام آئندہ الیکشن میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں سے اپنا بدلہ ووٹ کی شکل میں لیں گے،موجودہ وقت پختونوں کی بیدار ی ومتحد ہونکاہے تاکہ پختونوں کیساتھ امتیازی سلوک کادور ختم ہوسکے

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدامیر حیدر خان ہوتی کا شمولیتی تقریب سے خطاب

ہفتہ 22 اپریل 2017 19:54

درگئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے نوجوانوں کے قیمتی سال ضائع کر دئیے ہیں اور تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کی حقیقت عوام نے دیکھ لی ہے صوبے خیبر پختونخوا کے عوام انے والے الیکشن میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں سے اپنا بدلہ ووٹ کی شکل میں لینے گے،موجودہ وقت پختونوں کی بیدار ی اور متحد ہونے کا ہیتاکہ پختونوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور ان کے حقوق غصب کرنے کا دور ختم ہوسکے ۔

وہ ہفتہ کو درگئی میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر تحریک اتحاد قبائل کے سربراہ اور جماعت اسلامی کے نامزدسابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی شفیع اللہ خان کی خاندان و ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میںشمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعلیٰ اور عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر آمیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ 2018 انتخابات میں اے این پی برسراقتدار آئے گی اور صوبے میں لوگوں کی اے این پی میں جوق درجوق اس بات کی ثبوت ہے کہ لوگ آنے والے الیکشن میں عمرا ن خانی نہیں باچہ خانی چاہتے ہے شمولیتی جلسہ سے اے این پی مالاکنڈ کے ضلعی صدر و سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی شفیع اللہ خان تحصیل صدر مسافر خان، نئے شامل ہونے والے شفیع اللہ سواتی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نوجوانوں کے قیمتی سال ضائع کر دئیے ہیں اور تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کی حقیقت عوام نے دیکھ لی ہے صوبے خیبر پختونخوا کے عوام انے والے الیکشن میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں سے اپنا بدلہ ووٹ کی شکل میں لینے گے۔موجودہ وقت پختونوں کی بیدار ی اور متحد ہونے کی ہے۔ تاکہ پختونوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور ان کے حقوق غصب کرنے کا دور ختم ہوسکے۔

انہون نے کہا کہ موجودہ دور کے تمام مسائل کا حل پختونوں کے باہم اتحاد کا ہے اور اس میں عوام بنیادی کردار کے حامل ہیں۔ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ اے این پی صوبہ خیبر پختون خوا کے پختونوں کے جذبات سے کھیلنے والی سونامی کا نام ختم کر کے دم لے گی۔انہوں نے کہا کہ اے این پی کے سیاست کے خاتمے کی باتیں کرنے والوں کویاد دلاتاہوں کہ اے این پی نسل در نسل چلنے والے تحریک کا نام ہے۔ جو خدائی خدمتگار تحریک سے وابستہ بزرگوں کے نواسوں تک آج بھی اپنی جداگانہ حیثیت برقرار رکھے ہوئی ہے اور شفیع اللہ خان جیسے قبائیلی رہنمائ اور مستعد سماجی شخصیات کی اے این پی میں شمولیت اس بات کی دلیل ہے کہ مخالفین کے پروپیگنڈوں سے اے این پی ختم نہیں بلکہ مزید تقویت حاصل کرلے گی۔