لانگ مارچ کے شرکاء کی گرفتاری کیخلاف پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کی دالبندین میں احتجاجی ریلی

ہفتہ 22 اپریل 2017 22:22

چا غی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے دالبندین میں احتجاجی ریلی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ مظاہرین کے ساتھ مختلف سیاسی پارٹیز کے لوگوں نے شرکت کیا پیرامیڈیکل اسٹاف کے لانگ مارچ لوگوں کی گرفتاری اور چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد نا کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ۔ریلی پرنس فہد ہسپتال سے شروع ہوکر دالبندین بازار کے مختلف سڑکوں پر گشت کیا اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا مظاہرین سے پیرامیڈیکل اسٹاف چاغی کے رہنماوں کامریڈ اللہ نور بلوچ،ڈاکٹر حامد گل یوسفزئی ،جے ٹی اے کے ضلعی صدر نزیر آحمد ایجباڑی ،حاجی عبد الطیف عادل ،میر آحمد محمد حسنی ،ظفر بلوچ ،محمد اقبال ریکی ،بغداد شاہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم سب ملازمین اور یونین تنظیمیں اور سیاسی جماعتیں ،پیرا میڈیکل اسٹاف کے ساتھ ہیں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حمایت کرتے ہیں موجودہ صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کے ساتھ ظلم اور نا انصافی کررہا ہے پر امن لانگ مارچ پر اور آنسو گیس اور تشدد کرنا کہا کا انصاف ہے ۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت میں شامل وزرا اور ایم پیز کھرب پتی بن چکے ہیں انھیں سرکاری ملازمین کی کوئی فقر نہیں ہے سیکرٹری خزانہ کے گھر سے کھربوں روپے برآمد ہوجاتے ہیں مگر ملازمین کو حقوق دینے سے قطرارہے ہیں یہ کہا کا انصاف ہے واحد صوبہ خیبر پختون خواہ ہے وہاں پیرا میڈیکل اسٹاف کو تمام لاوئنس مل رہے ہیں ہمارے وزیر اعلیٰ بلوچستان پیرامیڈیکل اسٹاف کے مسائل حل کر یں ۔

اور چارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل تمام مطالبات حل کریں مگر انکے ہوتے ہوئے ملازمین پر تشدد کر کے انھیں جیلوں میں بند کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن چاغی ،خاران،واشک،اور نوشکی کے لانگ مارچ کرنے والے ورکرز کو مستونگ اور کانک میںپولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنا کر بند کرنے سے ہمارے مطالبات کو نہیں دبایا جاسکتا ہے احتجاجی ریلی میں بڑی تعداد میں پیرا میڈیکل اسٹاف و دیگر جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کیا ۔انہوں نے مطالبہ کیا پیرا میڈیکل اسٹاف کے مطالبات کے حق میں صوبائی حکومت فیصلہ دیں تاکہ یہ پرامن احتجاج ختم ہو اور انہوں نے کہا گرفتاری اور تشدد سے صوبائی حکومت کو کچھ حاصل نہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :