ضلع تھر پارکر میرے لئے اہمیت کا حامل ہے ،تھر میں 13 مختلف محکموں کی 76 اسکیمیں جاری ہیں،وزیراعلی سندھ

ہفتہ 22 اپریل 2017 22:59

ضلع تھر پارکر میرے لئے اہمیت کا حامل ہے ،تھر میں 13 مختلف محکموں کی 76 ..
ضلع تھر پارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2017ء) وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ضلع تھر پارکر میرے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اورتھر میں 13 مختلف محکموں کی 76 اسکیمیں جاری ہیں اوران اسکیموں کی مالیت 15.59 بلین روپے ہے ،جس میں11.15 بلین جاری ہو چکے ہیں جبکہ اخراجات 6بلین ہو چکے ہیں اور مزید فنڈز بھی جاری ہو چکے ہیں ،17اسکیمیں ایسی ہیں جن کو 100فیصد فنڈنگ جاری ہو چکی ہے تاکہ وہ جون 2017میں مکمل ہو جائیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے کہاکہ سندھ حکومت نے تھر پار کر کو ہمیشہ اہمیت دی ہے ، جس کی وجہ سے وہاں اب ہر شعبے میں بہتری آئی ہے اور اب بھی تھر میں بہت کام کرنا ہے ۔ یہ یاد رہے کہ 76اسکیموں جن میں محکمہ ثقافت کی 2،محکمہ تعلیم کی 4،صحت کی 5،محکمہ آبپاشی کی 2،محکمہ قانون کی 1،محکمہ بلدیات کی 7 ، مائنز اینڈ منرل کی 8،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی 10، محکمہ رورل کی3 ، اسپیشل انیشیایٹو کی 2، تھرکول انفرااسٹرکچرکی 20اور محکمہ ورکس کی 18 اسکیمیں شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :