پیر ا میڈیکل اسٹاف کے لانگ مارچ پر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کیخلاف قلات میں احتجاجی ریلی کا انعقاد

ہفتہ 22 اپریل 2017 23:09

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) پیر ا میڈیکل اسٹاف کے لانگ مارچ کے شرکاء پر گزشتہ روز پولیس کی جانب سے تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف قلات میں پیرا میڈیکل اسٹاف اور مشترکہ ملازمین اتحاد کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ،احتجاجی ریلی کی قیادت پیرا میڈیکل اسٹاف کے صدر آغا حفظ الرحمان شاہ نے کی ،ریلی اور مظاہرے میں مشترکہ ملازمین اتحاد کے صدر میر محمد افضل مینگل ،چیئرمین محمد اشرف دہوار ،منیر مینگل ،ایپکا کے ضلعی صدر حسین بخش رئیسانی ،نذیر احمد مینگل ،ڈاکٹر غفار لہڑی سمیت سینکڑوں پیر میڈیکل اسٹاف کے خواتین ملازمین سمیت سیکڑوں مظاہرین نے ڈسٹرکٹ ہسپتال سے ایک ریلی نکالی ،جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی مین بازار چوک پر جلسے کی شکل اختیار کی ،مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے رکھے تھے ،جلسے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز مستونگ میں پیر میڈیکل اسٹاف کے لانگ مارچ کے شرکاء پر پولیس اور لیویز کی جانب سے ظلم کی گئی جن کو گرفتار کرکے ان پر بدترین تشدد کیا گیا ،ملازمین اپنے حقوق کے حصول کیلئے جمہوری انداز میں پر امن طور پر جارہے تھے مگر انہیں دہشتگردوں کی طرح تشدد کا نشانہ بنا نا،ایسا مثال کسی تاریخ میں نہیں ملتی ،انہوںنے کہا کہ پیر ا میڈیکس کے مطالبات جائز ہیں ،انہیں منظو ر کیا جائے اور تشدد کرنے والے پولیس ،لیویزاہلکاروں اور آفیسران کو معطل کرکے انہیں برطرف کیا جائے ،ملازمین اور خاص طور پر خواتین پر تشدد کسی صورت قبول نہیں ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار ملازمین کو فوری رہا کرکے مطالبات تسلیم کیئے جائے ،اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو بلوچستان بھر کے ملازمین مل کر تاریخی احتجاج کرینگے اور ملازمین کے حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

آخر میں مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :