شیروں کے شکاری میدان میں اترچکے ،تخت لاہور پرمسلط حکمرانوں سے نجات کاعمل شروع ہوچکاہے ،جاوید ہاشمی ایڈووکیٹ

ہفتہ 22 اپریل 2017 23:16

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) پی ایل ایف کے مرکزی جنرل سیکرٹری وممبرپنجاب بار کونسل جاوید ہاشمی ایڈووکیٹ نے کہاکہ شیروں کے شکاری میدان میں اترچکے ہیں تخت لاہور پرمسلط حکمرانوں سے نجات کاعمل شروع ہوچکاہے چاروں اطراف گونوازگو اورزندہ ہے بھٹو کی صدائیں گونج رہی ہیں جو بہروں کو بھی سنائی دے رہی ہیں ۔وہ ہفتہ کو وکلاء اورشہریوںسے گفتگو ۔

(جاری ہے)

انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ پانا کیس کی صاف شفاف تحقیقات کے لیے وزیراعظم کو مستعفی ہوجاناچاہیے جے آئی ٹی بنانے کاحکم وزیراعظم پرعدم اعتماد ہے اخلاقی طور پر از خود مستعفی ہوں اور لگے ہوئے داغ دھوئیں ۔انہوںنے کہاکہ آصف زرداری اوربلاول بھٹو زرداری کا شیدیدگرمی کے موسم میں جھنگ میں مثالی استقبال پنجاب میں تبدیلی کی ہوائیں چل پڑی ہیں پورا پنجاب لاڑکانہ ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :