عابدشیرعلی خود نواز شریف کو عزیر بلوچ اور ذوالفقار مرزا کی سطح پر لے آئے ہیں،کیا اب وزیراعظم عام کریمنل کی طرح جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے ،مولابخش چانڈیو

ہفتہ 22 اپریل 2017 23:30

عابدشیرعلی خود نواز شریف کو عزیر بلوچ اور ذوالفقار مرزا کی سطح پر لے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرنزکے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولابخش چانڈیو نے وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابدشیرعلی کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف بیان پر اپنے ردعمل پر کہاہے کہ وزیر مملکت عابدشیرعلی خود نواز شریف کو عزیر بلوچ اور ذوالفقار مرزا کی سطح پر لے آئے ہیں۔ کیا اب وزیراعظم ایک عام کریمنل کی طرح جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے ۔

(جاری ہے)

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ن لیگ کے وزرا کے بھڑکنے کے دن ہیں کیونکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ لوگ فرسٹریشن کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عابد شیر علی نے خود نواز شریف کو عزیر بلوچ اور ذوالفقار مرزا کی سطح پر لاکھڑا کیا ہیں میرا سوال یہ ہے کہ کیا وزیراعظم ایک عام کرمنل کی طرح پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے یہ وہی نواز شریف ہیں جنہوں نے شہید بینظیر بھٹو کو عدالتوں کے چکر کٹوائے مگر ایک بھی الزام بھی سچ ثابت نہیں کرسکے ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی وزرا کی بد زبانی نواز شریف کو بے گناہ ثابت نہیں کرسکتی۔