میاں صاحب آپ سے پیار کرتا ہوں، مستعفی ہوجائیں،مولابخش چانڈیو

وزیراعظم آپ کا اخلاقی جواز ختم ہوگیا ،عابدشیرعلی نے وزیراعظم کو عزیربلوچ اور ذوالفقار مرزا سے ملادیا،جھوٹا معتصب وزیرنوازشریف کا دشمن ہے،سمجھ نہیں آتی ایان علی سے ان کی کیا رشتہ داری ہے،ایان علی کا نام لیتے ہی ان کا ایمان جوش میں آجاتا ہے،خان صاحب!آنکھ انگلی سے ہٹائو عوام پر رکھو،پی ٹی آئی والے خان صاحب کو سیاسی طریقہ کار سکھائیں،خان صاحب نے پنجاب کی وجہ سے مک مکا کیا ہے،خان صاحب کو وہی پریشانی ہے جو (ن) لیگ کو ہے مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو کاحیدرآباد میں پیپلزپارٹی کے دھرنے سے خطاب

اتوار 23 اپریل 2017 15:00

میاں صاحب آپ سے پیار کرتا ہوں، مستعفی ہوجائیں،مولابخش چانڈیو
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ میاں صاحب آپ سے پیار کرتا ہوں،آپ کی عزت کرتا ہوں مستعفی ہوجائیں،وزیراعظم صاحب آپ کا اخلاقی جواز ختم ہوگیا ہے،عابدشیرعلی نے وزیراعظم کو عزیربلوچ اور ذوالفقار مرزا سے ملادیا،جھوٹا معتصب وزیرنوازشریف کا دشمن ہے،سمجھ نہیں آتی ایان علی سے ان کی کیا رشتہ داری ہے،ایان علی کا نام لیتے ہی ان کا ایمان جوش میں آجاتا ہے،خان صاحب!آنکھ انگلی سے ہٹائو عوام پر رکھو،پی ٹی آئی والے خان صاحب کو سیاسی طریقہ کار سکھائیں،خان صاحب نے پنجاب کی وجہ سے مک مکا کیا ہے،خان صاحب کو وہی پریشانی ہے جو (ن) لیگ کو ہے۔

اتوار کو حیدرآباد میں پیپلزپارٹی کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مولابخش چانڈیو نے کہا کہ پہلی بار ایسا ہواکہ اعلیٰ ترین عدالت کے دو ججوں نے کہا وزیراعظم نااہل ہیں،اب نااہلی کیلئے مزید کیا چاہیے لیکن آپ مسلم لیگ (ن) کے ہیں وزیراعظم ہیں آپ کو کچھ نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کچھ وزیرآپ نے چھوڑے ہوئے ہیں،سمجھ نہیں آتی ایان علی سے ان کی کیا رشتہ داری ہے،ایان علی کا نام لیتے ہی ان کا ایمان جوش میں آجاتا ہے،وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے،نوازشریف عہدہ چھوڑ دیں،آپ کے بہت سے رشتے دار وزیر ہیں۔

مولابخش چانڈیو نے کہا کہ جھوٹا متعصب وزیرنوازشریف کا دشمن ہے،شرم کی بات ہے آپ نے کہا حکومت بچ گئی،سپریم کورٹ کا فیصلہ ماضی ہے،وزیراعظم صاحب آپ کا اخلاقی جواز ختم ہوگیا،یہ آمر کا ہتھیار مسلم لیگ ہے سب نے مسلم لیگ کو استعمال کیا،میاں صاحب آپ سے پیار کرتا ہوں،عزت کرتا ہوں مستعفی ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے وزراء جہالت کی باتیں کر رہے ہیں،عابد شیر علی نے وزیراعظم کو عزیربلوچ اور ذوالفقار مرزا سے ملادیا،دوسروں کو چور کہنے والے وزیرداخلہ اور وزیراعلیٰ پنجاب بے گناہ ہیں ،وزیراعظم کو ملک چلانا ہے تو پہلے اداروں کا احترام کریں،وزیراعظم رضاکارانہ طور پر استعفی دے دیں،وزیراعظم کے پاس کرسی پر رہنے کا اخلاقی جواز نہیں رہا،سپریم کورٹ میں قطر والوں کی بھی رسوائی ہوئی،عابد شیر کو اندازہ نہیں ان کے بیانات سے کیا نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب،آنکھ انگلی سے ہٹائو عوام پر رکھو،پی ٹی آئی والے خان صاحب کو سیاسی طریقہ کار سکھائیں،خان صاحب کن کے اشارے پر سب کررہے ہیں ہم جانتے ہیں،خان صاحب پنجاب کی وجہ سے خوفزدہ ہیں،خان صاحب نے پنجاب کی وجہ سے مک مکا کیا ہے،خان صاحب کو وہی پریشانی ہے جو (ن) لیگ کو ہے۔