چوہدری شجاعت کی زیر صدارت چار جماعتی اجلاس،وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

اتوار 23 اپریل 2017 17:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2017ء) مسلم لیگ(ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت چار جماعتوں کا پانامہ لیکس کے فیصلے کے بعد اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نواز شریف کو فوری طور پر استعفیٰ دے کر جے آئی ٹی میں پیش ہونے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ظہور الہیٰ روڈ پر چار جماعتی اتحاد کا پانامہ لیکس کے فیصلے کے بعد اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت چودھری شجاعت حسین نے کی اجلاس میں (ق) لیگ ، پاکستان عوامی تحریک سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت المسلمین کے راہنما شریک تھے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف فوری طور پر مستعفی ہوں ان کا عہدے پر رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں بنتا وہ مزید اپنی کرسی پر براجمان نہیں رہ سکتے وزیر اعظم استعفیٰ دے کر جے آئی ٹی کے سامنے اپنے آپ کو کلیئر کریں ۔

اجلاس میں چودھری پرویز الہیٰ ، راجہ ناصر ، بشارت جسپال ، حامد رضا قادری سمیت دیگر راہنما شریک تھے ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :