دیامیر بھاشا ڈیم منصوبہ پر اراضی خریداری کے عمل میں بے ضابطگیوں بارے کوئی پیشرفت نہ ہوسکی

اتوار 23 اپریل 2017 17:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2017ء) دیامیر بھاشا ڈیم منصوبہ پر اراضی خریداری کے عمل میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے کوئی بھی پیشرفت نہ ہوسکی،منصوبے میں مزید تاخیر کا خدشہ بڑھ گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت نے مقامی افسران اور حکومتی وزارت کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا مقصد اراضی کے معاملات پر معاوضہ کی ادائیگی اور متاثرین کی آبادکاری جیسے مسائل کو حل کرنا ہے اس حوالے سے کمیٹی نے کئی اجلاس بھی بلائے ہیں لیکن ان پر کوئی مین پیشرفت نہ ہوسکی،زمین خریداری میں حکومت کی جانب سے متاثرین کو کچھ معاوضہ بھی ادا کیا ہے لیکن معاوضے کے معاملے پر انتظامیہ اور متاثرین کے درمیان معاملات طے نہیں پارہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت متاثرین کو معاوضہ فراہم کرنے میں جو وعدہ کیا گیا تھا اس پر پوری طرح عملدرآمد نہیں کر رہی جس کی وجہ سے معاملات طے نہیں ہورہے۔دوسری جانب حکومت منصوبے پر بجلی کی پیداوار کے حوالے سے پی سی ون جمع کرانے میں کافی متحرک نظر آتی ہے اگر اراضی کا مسئلہ جلد حل نہ ہوا تو منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہو جائیگا۔(ولی/عباس شاہد)

متعلقہ عنوان :