آئندہ الیکشن سے پہلے ڈوپ ٹیسٹ لازمی قرار دیا جائے،عمران خان سے رات کی دوائی چھین لی جائے تو زندگی اجیرن ہوجائے گی،آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کا جنازہ نکلنے والا ہے،ضمانتیں ضبط ہوں گی،عمران خان ووٹ لینے سے وزیراعظم بنو گے بددعائیں لینے سے نہیں،شیخ رشید نوازشریف کے قدموں میں بیٹھ کر وزارت کی بھیک مانگا کرتا تھا،چانڈیو صاحب!ایان علی سے ہمارا کوئی رشتہ نہیں چانڈیو صاحب بتائیں ایان علی زرداری کی بہن ہیں ،عمران خان آپ کس منہ سے اخلاقیات کی بات کرتے ہیں،طاقت کا سرچشمہ عوام ہے،صرف عوام ہی وزیراعظم سے استعفی لینے کا حق رکھتے ہیں
مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی پریس کانفرنس
اتوار 23 اپریل 2017 17:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن میں پارٹی فنڈ کا جواب دینے کو تیار ہیں،عمران خان آپ کس منہ سے اخلاقیات کی بات کرتے ہیں،راولپنڈی کا بنارسی ٹھگ جاسوسیاں کرتا تھا،شیخ رشید محمد نوازشریف کے قدموں میں بیٹھ کر وزارت کی بھیک مانگا کرتا تھا۔
حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان ووٹ لینے سے وزیراعظم بنو گے،بددعائیں لینے سے نہیں،عمران خان بتائیں ساڑھے 300کنال کا گھر کرپشن کے بغیر کیسے چل رہا ہے،عمران خان تم اداروں پر حملے کرتے ہوئے،ہنڈی کے ذریعے پیسے منگواتے ہو۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے خلاف مالی بدعنوانی کی میری درخواست کی جلد سماعت کا منتظر ہوں،چانڈیو صاحب ایان علی سے ہمارا کوئی رشتہ نہیں،چانڈیو صاحب بتائیں ایان علی زرداری کی بہن ہیں ،ایان علی کو کس نے فلیٹ لے کر دیا ،چانڈیو صاحب ایک کام کریں ایان علی کو آصف زرداری کی بہن کہہ دیں،چانڈیو صاحب پنجاب کے ضمنی انتخاب میں لوگ تیر کے نشان پر الیکشن لڑنے سے گھبراتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے،صرف عوام ہی وزیراعظم سے استعفی لینے کا حق رکھتے ہیں،عمران خان پشاور میں 57ارب کی لاگت سے میٹرو منصوبہ بنارہے ہیں،جہازوں اور لینڈکروزر میں گھومنے والے غریب کی بات کرتے ہیں،خان صاحب! شاہ محمود اور ترین کو دائیں بائیں کھڑا کرکے سٹیٹس کوکے خلاف باتیں نہیں کیا کرتے۔حنیف عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے فیصلے پر کوئی تنقید نہیں کی گئی،آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کا جنازہ نکلنے والا ہے،ضمانتیں ضبط ہوں گی،عمران خان سے رات کی دوائی چھین لی جائے تو زندگی اجیرن ہوجائے گی،آئندہ الیکشن سے پہلے ڈوپ ٹیسٹ لازمی قرار دیا جائے،ارکان پارلیمنٹ قرارداد پیش کریں،ڈوپ ٹیسٹ کے بغیر کوئی الیکشن نہ لڑے،ایسی قانون سازی کریں کہ ملک سے عمران خان اور پی پی کا گندصاف ہو،2018میں عمران خان کا سیاسی جنازہ نکلے گا،پنڈی کا میراثی کندھا دے گا۔انہوں نے کہا کہ تین گھنٹے ورزش کرتے ہیں،پھر اسٹیج پر آکر گالیاں دے کر دوائی لے لیتے ہیں،عمران خان اور شیخ رشید کے گھروں پر انتظار کرنے والا کوئی نہیں۔…(خ م)مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.