لسبیلہ، ایرانی پیٹرول وڈیزل کی اسمگلنگ عروج پر ،ملکی معیشت کو روزانہ لاکھوں کا نقصان ، عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر

اتوار 23 اپریل 2017 19:00

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) لسبیلہ میں ایرانی پیٹرول وڈیزل کی اسمگلنگ ایک مرتبہ پھر عروج پر پہنچ گئی ،ایرانی پیٹرول وڈیزل کی اسمگلنگ میں اچانک اضافہ ہوگیا ،ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ سے جہاں ملکی معیشت کو روزانہ لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑرہاہے وہاں اسے گھنائونے دھندے کا پیسہ دہشتگردی میں استعمال ہونے کے بھی شواہد ملے ہیں لیکن لسبیلہ پولیس اس کاروبار کو روکنے کی بجائے اس بہتی گنگا میں خوب ہاتھ دھو رہی ہے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں اس وقت ایرانی پیٹرول وڈیزل کی اسمگلنگ اپنے نقطہ عروج پر ہے مکران کوسٹل ہائی وے سے براستہ ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل کے زیروپوائنٹ چیک پوسٹ سے روزانہ سینکڑوں گاڑیوں میں ایرانی پیٹرول وڈیزل کراچی اسمگل کیا جارہاہے جس پر عوامی حلقوں میں تشویش کی لہرپائی جارہی ہے اس حوالے سے بتایا جاتاہے کہ سابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لسبیلہ محمد انور کھیتران نے لسبیلہ میں ایرانی پیٹرول وڈیزل پر مکمل پابندی عائد کررکھی تھی لیکن انکے تبادلے کے بعد جیسے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا عارضی چارج ضیاء مندوخیل کو دیا گیا تو چند دن بعد ہی اس گھنائونے کاروبار پر عائد پابندی ہٹادی گئی اور ایرانی پیٹرول وڈیزل کا کاروبار ایک مرتبہ پھر اپنے عروج کو پہنچ گیااور اب لسبیلہ میں ایک مرتبہ پھر منی پیٹرول پمپس کا کاروباربھی چمک اٹھاہے اور لسبیلہ کے قانونی وغیر قانونی پیٹرول پمپس پر ایرانی پیٹرول وڈیزل پاکستانی ریٹ پر فروخت کیا جارہاہے۔

متعلقہ عنوان :