مہمند ایجنسی، تحصیل صافی علینگار میں بارودی سرنگ دھماکہ سے ایک خاصہ دار فورس کا اہلکار جاں بحق ،ایک زخمی

اتوار 23 اپریل 2017 21:01

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) مہمند ایجنسی تحصیل صافی علینگار میں بارودی سرنگ دھماکہ ایک خاصہ دار موقعہ پر جاں بحق ایک زخمی۔ مسعود زیارت کلے میں ملک کے حجرے کے قریب بھی بارودی سرنگ پھٹ گئی۔ جانی نقصان نہیں ہوا۔ شہید اہلکار کی نماز جنازہ غلنئی لیویز کیمپ میں ادا۔ پولیٹیکل انتظامیہ اور مہمند رائفلز حکام کی شرکت۔

واقعات کے بعد فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔مہمند ایجنسی میں مقامی انتظامیہ کے مطابق اتوار کے روز تحصیل صافی کے دور افتادہ علاقہ علینگار شینواری میں ڈیوٹی پر مامور خاصہ دار فورس پر بارودی سرنگ دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں ایک خاصہ دار اقبال خان ولد امیرداد موقعہ پر جان بحق جبکہ ان کا ساتھی خاصہ دار زر محمد شدید زخمی ہوگیا جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شہید اخاصہ دار اہلکار کی نماز جنازہ ہیڈ کوارٹر غلنئی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی جس میں پولیٹیکل انتظامیہ اور مہمند رائفلز حکام نے شرکت کی۔سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل صافی کے علاقہ زیارت کلے میں مقامی ملک حیات گل کے حجرے کے قریب بھی ایک بارودی سرنگ پھٹ گئی۔ اور گزشتہ رات نامعلوم افراد نے قریبی علاقے سید خان کور میں ملک شیخ نبی کے گھر دستی بم پھینکا۔ تاہم دونوں واقعات میں جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعات کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ نے علاقے تحقیقات اور پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔