آئندہ الیکشن میں ڈوپ ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا جائے ،ْحنیف عباسی کا مطالبہ

عمران خان کرپشن کے بادشاہ نہیں ہیں توبتائیں 350کنال کا گھر کیسے بنالیا ،استعفے کی رٹ چھوڑو اور جاکر کے پی میں کام کرو ،ْہمارا ایان علی سے کوئی رشتہ نہیں ،ْشیخ رشید نوازشریف سے وزارت کی بھیک مانگتے تھے آج استعفیٰ مانگ رہے ہیں ،ْ 2018 میں پی ٹی آئی کا سیاسی جنازہ نکل جائے گا ،ْ مخالقین کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی ،ْپریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 23 اپریل 2017 21:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ الیکشن میں ڈوپ ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا جائے ،ْعمران خان کرپشن کے بادشاہ نہیں ہیں توبتائیں 350کنال کا گھر کیسے بنالیا ،استعفے کی رٹ چھوڑو اور جاکر کے پی میں کام کرو ،ْہمارا ایان علی سے کوئی رشتہ نہیں ،ْشیخ رشید نوازشریف سے وزارت کی بھیک مانگتے تھے آج استعفیٰ مانگ رہے ہیں ،ْ 2018 میں پی ٹی آئی کا سیاسی جنازہ نکل جائے گا ،ْ مخالقین کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی ۔

وہ اتوار کو پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف درخواست کی سماعت کی جائے، عمران خان کے خلاف ہماری پٹیشن کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر 5ججوں نے دستخط کئے ہیں، فیصلے میں لکھا ہے کہ وزیراعظم نااہل نہیں ہیں، عمران خان صرف اس ادارے کو ٹھیک سمجھتے ہیں جو ان کے حق میں فیصلہ دے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کس منہ سے اخلاقیات کی بات کرتے ہیں،عمران ویسٹ کوٹ پہننے سے کوئی وزیراعظم نہیں بنتا، عمران خان ووٹ لے کر وزیراعظم بنو بد دعائیں لے کر نہیں، عمران خان سے غیرملکی فنڈنگ کا حساب مانگ رہے ہیں، ہمیں قائد نے منع کررکھا ہے ورنہ آپ کو آئینہ دکھا دیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ سامنے لائیں گے جنہوں نے شیخ رشید کی جگہ امتحان دیا، شیخ رشید نواز شریف کے قدموں میں بیٹھ کر وزارت مانگا کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایان علی سے ہمارا کوئی رشتہ نہیں، ایان علی ان کی رشتہ دارہے جنہوں نے اس کیلئے وکیل کیا، ایان علی کو کس نے فلیٹ لے کردیا، سندھ کے عوام کی محرومی دور کریں۔ حنیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم سے استعفیٰ کا حق صرف عوام کو ہے ،کسی شخص میں اتنی طاقت نہیں کہ وزیراعظم سے استعفیٰ لے، عمران خان آپ جوا کھیلیں، بچے چھپائیں، وہ حلال کیسے ہوا ہے، عمران خان استعفیٰ کی رٹ چھوڑو، خیبرپختونخوا میں جاکر کام کرو، وزیراعظم محمد نواز شریف نے دھرنے میں استعفیٰ نہیں دیا اب کیوں دیں گے، عمران خان آپ 8گھنٹے اڈیالہ جیل میں نہیں رہ سکتے، آئندہ الیکشن کیلئے ڈوپ ٹیسٹ لازمی قرار دیا جائے، ہم نے عدلیہ کی آزادی کیلئے جیلیں کاٹیں، 2018ء میں عمران خان کا سیاسی جنازہ نکلے گا۔

انہوں نے کہا کہ میری فیکٹری ہی22 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس دیتا ہوں، عمران خان کی طرح نہیں کہ جھوٹ بولوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پشاور میں57 ارب روپے سے میٹرو منصوبہ شروع کررہے ہیں، عمران خان نے بے روزگاری اور توانائی بحران پر کھبی بات نہیں کی، جہازوں اورلینڈ کروزروں پر گھومنے والے عوام کی بات کرتے ہیں، شاہ محمود قریشی اورجہانگیر ترین کو دائیں بائیں کھڑا کرکے سٹیٹس کو کے خلاف بات نہیں کیا کرتے ، مسلم لیگ نے عدالتی فیصلہ پر کوئی تنقید نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید سیاست کو مذاق سمجھتے ہیں، عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں