پیپلز پارٹی ایک نظریاتی پارٹی ہے اور یہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے وژن پر عمل پیرا ہے الیکشن میں اپوزیشن جماعتوں سے نئی سیاسی صف بندی ہو سکتی ہے جس کیلئے مشاورت آخری مراحل میں ہے ضلع سیالکوٹ سمیت جن اضلاع میں پیپلز پارٹی کی ابھی تک تنظیم سازی نہیں ہوئی ان اضلا ع میں جلد تنظیم سازی مکمل کر لی جائے گی

سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی صحافیوںسے گفتگو

پیر 24 اپریل 2017 00:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی ایک نظریاتی پارٹی ہے اور یہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے وژن پر عمل پیرا ہے الیکشن میں اپوزیشن جماعتوں سے نئی سیاسی صف بندی ہو سکتی ہے جس کیلئے مشاورت آخری مراحل میں ہے ضلع سیالکوٹ سمیت جن اضلاع میں پیپلز پارٹی کی ابھی تک تنظیم سازی نہیں ہوئی ان اضلا ع میں جلد تنظیم سازی مکمل کر لی جائے گی، وزیر اعظم ملک کا 60% فیصد بجٹ اپنے بھائی کو دے رہے ہیں اور وہ غلط پالیسیو ں سے میٹرو، اورنج ٹرین سمیت دیگر میگا پروجیکٹ جو لاہور تک محدود ہیں پر لگا رہا ہے جبکہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ایک بیڈ پر 2 ،2 مریض لیٹنے پر مجبور ہیں یہ سب ان کو نظر نہیں آ رہا۔

(جاری ہے)

لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی دعویدار حکومت غریب ، سفید پوش طبقہ ، کاشتکار ، تاجر برادری اور مزدوروں کو اپنی ناقص پالیسیوں کے باعث زندہ در گور کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی میرج ہال میں سینئر صحافی محمد ناصر وڑائچ کے چھوٹے بھائی ڈائریکٹر نجی کالج ، ماہر تعلیم محمد آصف وڑائچ کی شادی خانہ آبادی کے موقع پر وائس چیئر مین میونسپل کمیٹی سمبڑیال احسن ظفر گھمن اور بزرگ سیاست دان رانا محمد سعید کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) مفا ہمت کی آڑ میں پیپلز پارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش میں تھی جو کہ صرف انکا ایک خواب ہے پیپلز پارٹی آج بھی اپنے قائدین کی شکل میں زندہ ہے اور زندہ رہے گی اور ملک بھر سمیت پنجاب میں بھی حکومت بنائے گی ۔

شادی کی تقریب میں چیئر مین پریس کلب سیالکوٹ انور حسین باجوہ، چیئر مین پریس کلب سمبڑیال ذیشان اشرف بٹ ، عمر فاروق ، ایڈووکیٹ محمد عرفان وڑائچ ، عبدالحی بھٹی ، ساجد چیمہ، رانا محمود احمد ، چوہدری سلیم اختر وڑائچ ، سابق چیئر مین بلدیہ سمبڑیال محمد امین قیصر ،چیئر مین UC بدوکے چوہدری جمشید اسلم چیمہ سمیت صحافیوں و سیاست دانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔