وزیر اعظم نواز شریف دباؤ کے تحت استعفیٰ دے دیں گے۔ منظور وسان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 اپریل 2017 12:52

وزیر اعظم نواز شریف دباؤ کے تحت استعفیٰ دے دیں گے۔  منظور وسان
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2017ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مںظور وسان اپنی پیشن گوئیوں کی وجہ سے اکثر ہی خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ منظور وسان نے اپنی تازہ تین پیشن گوئی میں بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف 15جون سے جولائی تک خطرات میں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد نواز شریف کا کاﺅنٹ ڈاﺅن شروع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف دباؤ میں آکراستعفیٰ دے دیں گے ۔ منظور وسان نے کہا کہ میں نے اس سے قبل بھی پانامہ کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کو ڈینٹ پڑنے کی پیشن گوئی کی تھی اور سب نے دیکھا کہ انہیں نقصان ہوا ہے۔نواز شریف وزیر اعظم نہیں رہیں گے اور عوام اپنا فیصلہ دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم لندن اور پاکستان ایک تھے اور ایک ہیں۔ ایم کیو ایم کے تینوں دھڑے اکٹھے الیکشن لڑیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی۔