آئی پی ایل کے دسویں ایڈیشن میں رائل چیلنجز نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیخلاف میچ میں 133رنز کے جواب میں پوری ٹیم محض 9.4اوورز میں 49رنز پر پوویلین لوٹ گئی

پیر 24 اپریل 2017 14:19

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) انڈین پریمیئر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیخلاف شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں 133رنز کے ہدف کے تعاقب میں رائنل چیلنجرز بنگلور کی پوری ٹیم محض 9.4اوورز میں 49رنز پر پوویلین لوٹ گئی،بنگلو ر کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا اور کپتان ویرات کوہلی کے 0کی خفت سے دوچار ہونے کے بعد اے بی ڈیویلیئرز 8اور کرس گیل بھی 7رنز بنا سکے۔

ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں یہ کم ترین اوورز میں کسی بھی ٹیم کے آل آئوٹہونے کا دوسرا موقع ہے۔اس سے قبل دسمبر 2013ئ میں بنگلہ دیش کی مقامی ٹونٹی ٹونٹی لیگ میں پرائم بینک کرکٹ کلب کی ٹیم محمڈن کرکٹ کلب کے خلاف 8.4اوورز میں محض 45رنز بنا کر پوویلین لوٹی تھی۔

متعلقہ عنوان :