شارجہ، ٹریفک حادثہ میں تین پاکستانیوں کو سمندر برد ہونے سے بچا لیا گیا

پیر 24 اپریل 2017 14:44

شارجہ، ٹریفک حادثہ میں تین پاکستانیوں کو سمندر برد ہونے سے بچا لیا ..
شارجہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) شارجہ میں ٹریفک حادثہ میں تین پاکستانی شہریوں کو سمندر برد ہونے سے بچا لیا گیا۔شارجہ پولیس کے مطابق ایک گاڑی جس پر ایک مرد اور دو خواتین سوار تھے اپنے لین سے ہٹنے کے بعد سمندر میں جا گری تھی تاہم موقع پر موجود افراد نے سمندر میں چھلانگ لگا کر تینوں کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا ہے،ان ٖتینوں کا تعلق پاکستان سے ہے جن کو ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ گاڑی چلانے والا شخص دوران سفر کہیں لگی ہوئی آگ کو دیکھنے لگ گیا تھا جس کی وجہ سے گاڑی اپنی لین سے نکلنے کے بعد آہنی باڑ سے ٹکراتی ہوئی الخالد پورٹ کے نزدیک سمند میں جا گری۔پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ دوران ڈرائیوینگ اس قسم کی لاپروائی سے بچیں اور اپنی توجہ صرف سڑک پر مرکوز رکھیں۔