منظور وسان نے وزیراعظم کے استعفیٰ کی پیش گوئی کردی

ایم کیوایم کے تینوں دھڑے اکھٹے الیکشن لڑیں گے، منظور وسان

پیر 24 اپریل 2017 15:54

منظور وسان نے وزیراعظم کے استعفیٰ کی پیش گوئی کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) صوبائی وزیر منظور وسان نے وزیراعظم کے استعفیٰ کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ پاناما فیصلے کے بعد نواز شریف کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے اور اب وہ دباؤ کے تحت استعفیٰ دیں گے۔

(جاری ہے)

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ نواز شریف اپنے عہدے پر رہیں گے، پاناما کیس کے فیصلے سے ان پر کاری ضرب پڑے گی، فیصلے کے بعد نواز شریف کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے اور اب وہ دباؤ کے تحت استعفی دیں گے۔

نواز شریف 15 جون سے جولائی تک خطرات میں ہوں گے، پھر وہ وزیراعظم نہیں رہیں گے اور عوام اپنا فیصلہ دکھائیں گے۔ منضور وسان نے کہا کہ ایم کیوایم لندن اور پاکستان ایک تھے اور ایک ہیں، ایم کیوایم کے تینوں دھڑے اکھٹے الیکشن لڑیں گے جب کہ پیپلزپارٹی الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی۔