اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران فاروق قتل کیس کے گرفتار ملزم کے مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے خاتمہ کیلئے دائر درخواست چیف جسٹس کو واپس بھجوادی

پیر 24 اپریل 2017 18:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم محسن علی کی مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے خاتمہ کیلئے دائر درخواست چیف جسٹس کو واپس بھجوادی۔

(جاری ہے)

پیر کو ملزم محسن علی کی درخواست کی سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے مہر محمد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ مقدمے کے دوسرے ملزم کی درخواست دوسرے بینچ میں زیر سماعت ہے لہذا دونوں درخواستوں کو یکجا کر کے سنا جائے جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوادیا۔

متعلقہ عنوان :