پی پی128سے اہم سماجی شخصیات کی مسلم لیگ میں شمولیت

چوہدری شجاعت چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار مسلم لیگ میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہیں گے،چوہدری ظہیرالدین

پیر 24 اپریل 2017 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) پی پی128سے ملک مشتاق نذیر ،ملک امجد علی کھوکھر، رانا آصف ،محمد سلمان امجد کی قیادت میں اہم سماجی شخصیات نے مسلم لیگ ہائوس میں چوہدری ظہیرالدین خان جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب سے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین،چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ناصر رمضان گجر ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن، مسلم لیگ مینارٹی ونگ پنجاب کے صدر شہزاد الہٰی،ذوالفقار علی پپن صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب ،شیخ عمر ،شان کھوکھر ،پرویز مائیکل و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔چوہدری ظہیرالدین خان جنرل سیکرٹری پنجاب نے اس موقع پر خطاب کرتے کہا کہ ہمارے دروازے ہر ایک کیلئے کھلے ہوئے ہیں ہم مسلم لیگ میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔

پی پی 128سے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں شمروز بٹ ،فہد علی،محمد حنیف،اتفاق ،چوہدری نبیل حیدر، میاں محمد اویس،سجاد بٹ، ندیم حسین ،عنایت علی، خلیل احمد ،لیاقت ،چوہدری غلام رسول ایڈووکیٹ،سردار محمد اصغر ڈوگر، اکبر سجاد، امین کھوکھر، فیاض خان، مبین ،عمران محمد صدیق ملہو ،عمارن، محمد عرفان راجپوت شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :