منظور وسان نے وزیراعظم نواز شریف کے حوالے سے نئی پیشنگوئی کردی

جولائی کا مہینہ نواز شریف کیلئے خطرے سے بھر پور ہوگا اور نواز شریف وزات عظمیٰ کے عہدے پر نہیں رہیں گے،سابق صوبائی وزیر ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن ایک ہی جماعت ہیں اور ایم کیو ایم کے تمام دھڑے الیکشن کے نزیک ایک ہوجائیں گے اور مل کر الیکشن لڑیں گے، انوکھے خواب دیکھنے والے سابق صوبائی وزیر کی پریس کانفرنس

پیر 24 اپریل 2017 21:33

منظور وسان نے وزیراعظم نواز شریف کے حوالے سے نئی پیشنگوئی کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) سابق صوبائی وزیر اور رہنما پیپلز پارٹی ( پی پی) منظور وسان نے نواز شریف کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے کہ جولائی کا مہینہ ان کے لیے خطرے سے بھر پور ہوگا اور نواز شریف وزات عظمیٰ کے عہدے پر نہیں رہیں گے۔انوکھے خواب دیکھنے کے حوالے سے مشہور منظور وسان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 15 جون سے جولائی تک نواز شریف کوخطرات کا سامنا کرنا پڑے گا جس کے بعد نواز شریف وزیر اعظم نہیں رہیں گے اور دباؤ میں میں آکراستعفیٰ دیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ میں جو دیکھ رہا ہوں وہی بتا رہا ہوں۔

تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے عہدے سے نواز شریف کو تبدیل کیا جائے گا اور ان کی جگہ مریم نواز وزیر اعظم نہیں بن سکتیں بلکہ کسی اور شخص کو وزیر اعظم بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

متحدہ قومی موومنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہ رہا ہوں کہ ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن ایک ہی جماعت ہیں اور ایم کیو ایم کے تمام دھڑے الیکشن کے نزیک ایک ہوجائیں گے اور مل کر الیکشن لڑیں گے۔

الیکشن کمیشن کے جوائنٹ سیکریٹری عطاء الرحمان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جوائنٹ سیکریٹری کو عہدے سے ہٹانا لازمی ہے، جب تک ان کی ملازمت میں توسیع کی جاتی رہے گی تو شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے، ملک میں شفاف الیکشن کے لیے ضروری ہے کے عطاء الرحمان عہدے سے برطرف کیے جائیں۔پاناما کیس کے فیصلے کے بعد بنائی جانے والی جے آئی ٹی کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ جے آئی ٹی ایسے ہی چلتی رہے گی اور اس کے کوئی خاص نتائج سامنے نہیں آئیں گے۔

یاد رہے کہ منظور وسان اپنے خواب اور پیش گوئیوں کے حوالے سے خاصی شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے اس سے قبل بھی مختلف پیش گوئیاں کی ہیں، انہوں نے ایک مرتبہ یہ بھی پیش گوئی کی تھی کہ مجھے عام انتخابات مقررہ وقت سے 4 ماہ قبل ہوتے نظر آرہے ہیں