مطالعہ وہ اہم بنیادی مہارت ہے ،جس پر مستقبل میں حصول علم اور آمدن کا انحصار ہے، جان گرورک

دس سال یا اس سے زائد کے عمر کے ساٹھ فیصد طلبہ خواندہ ہیں ،مطالعہ کی مہارت کے حصول کے لیے اسکول کے اندر اور باہردنوں جگہوں پر مشق کی ضرورت ہوتی ہے،، ڈائریکٹر مشن یو ایس ایڈ

پیر 24 اپریل 2017 21:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) عالمی ادرہ برائے بین الاقوامی ترقی( یو ایس ایڈ) کے ڈائریکٹر مشن جان گرورک نے کہا ہے کہ مطالعہ وہ اہم بنیادی مہارت ہے ،جس پر مستقبل میں حصول علم اور آمدن کا انحصار ہے ، پاکستان میں تعلیم کے حوالے سے 2015کے اعداد و شمار کے مطابق دس سال یا اس سے زائد کے عمر کے ساٹھ فیصد طلبہ خواندہ ہیں مطالعہ کی مہارت کے حصول کے لیے اسکول کے اندر اور باہردنوں جگہوں پر مشق کی ضرورت ہوتی ہے ، پاکستان بھر میں مقامی آبادیوں کو اکثر مطالعاتی مواد تک رسائی میسر نہیں ، ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم کتاب کے موقع پراسلام آباد میں ایک سکول کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر انہوں نے طلبہ کے ساتھ بیٹھ کر کتاب کا مطالعہ بھی کیا ، پاکستان ریڈنگ پر اجیکٹ کے ذریعے یو ایس ایڈ نے اساتذہ کے ساتھ کام کرتے ہوئے مقامی آبادیوں کی شمولیت کے ذریعے پاکستان بھر میں تیرہ لاکھ بچوں میں پڑھنے کی مہارتیں بہتر بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے ،جس کا مقصد کتابوں کے مطالعے کی ثقافت اور بچوں تک کتابوں اور دیگر مطالعاتی مواد برائے راست پہنچانے کو فروغ دینا ہے ،یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹرجان گرورک نے کہا کہ پڑھنا زندگی کی مہارت ہے ،اس مہارتکو سیکھنے کے لئے بچوں کو پڑھنے کی مہارتوں کی مشق کرنے کی ضرورت ہے ،جبکہ والدین کو بھی اپنے بچوں کو پڑھ کر سنانا اور بچوں کے ساتھ پڑھنا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ مطالعہ کا کلچر اس وقت فروغ پاتا ہے جب پوری آبادیوں کتابوں کے مطالعہ کی حوصلہ افزائی پڑھنے کی مشق اور کتابوں کے مطالعے اور پڑھنے کی عادت کو سراہتی ہیں ، انہوں نے کہا کہ 17کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کے پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ کے تحت یو ایس ایڈ جماعتوں میں پڑھنے کا ماحول مزید بہتر بنانے، پڑھائی کے لئے نظام اور پالیسوں کو بہتر بنانے اور پاکستان میں پڑھنے کے لیے مقامی آبادیوں پر مبنی جستجوکی حوصلہ افزائی کے لئے صوبائی اور علاقائی تعلیمی محکموں کو تعاون فراہم کرتا ہے ،

متعلقہ عنوان :