عالمی یوم کتاب،یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر جان گرورک کا اسلام آباد میں ایک اسکول کا دورہ ، طلبہ کے ساتھ کتابوں کا مطالعہ

پیر 24 اپریل 2017 22:47

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) عالمی یوم کتاب کے موقع پر امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے مشن ڈائریکٹر جان گرورک نے اسلام آباد میں ایک اسکول کا دورہ کیا اور وہاں طلبہ کے ساتھ کتابوں کا مطالعہ کیا۔ مطالعہ وہ اہم بنیادی مہارت ہے جس پر مستقبل میں حصول علم اور آمدن کا انحصار ہوتا ہے۔ پاکستان میں تعلیم کے حوالے سی2015ء کے اعداد و شمار کے مطابق دس سال یا اس سے زائد عمر کے ساٹھ فیصد طلبہ خواندہ ہیں۔

مطالعہ کی مہارت کے حصول کے لئے اسکول کے اندر اور اسکول کے باہر دونوں جگہوں پر مشق کی ضرورت ہوتی ہے۔ پاکستان بھر میں مقامی آبادیوں کو اکثر مطالعاتی مواد تک رسائی میسر نہیں۔ پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ کے ذریعے یو ایس ایڈ نے اساتذہ کے ساتھ کام کرتے ہوئے اور مقامی آبادیوں کی شمولیت کے ذریعے پاکستان بھر میں تیرہ لاکھ بچوں میں پڑھنے کی مہارتیں بہتر بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے جس کا مقصد کتابوں کے مطالعے کی ثقافت اور بچوں تک کتابوں اور دیگر مطالعاتی مواد براہ راست پہنچانے کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر جان گرورک نے کہا کہ پڑھنا زندگی کی مہارت ہے۔ اس مہارت کو سیکھنے کے لئے بچوں کو پڑھنے کی مہارتوں کی مشق کرنے کی ضرورت ہے جبکہ والدین کو بھی اپنے بچوں کو پڑھ کر سنانا اور اپنے بچوں کے ساتھ پڑھنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مطالعہ کا کلچر اس وقت فروغ پاتا ہے جب پوری آادیاں کتابوں کے مطالعہ کی حوصلہ افزائی، پڑھنے کی مشق اور کتابوں کے مطالعے اور پڑھنے کی عادت کو سراہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن واقعی ایک خاص دن ہے کیونکہ آج عالمی یوم کتاب ہے اور اپنے بچوں کے ساتھ پڑھنے کے سوا اس دن کو منانے کا کوئی اور بہتر طریقہ نہیں ہوسکتا۔ ۱۶ کروڑ ۵۰ لاکھ ڈالر کے پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ کے تحت یو ایس ایڈ جماعتوں میں پڑھنے کا ماحول مزید بہتر بنانے، پڑھائی کے لئے نظام اور پالیسیوں کو بہتر بنانے اور پاکستان میں پڑھنے کے لئے مقامی آبادیوں پر مبنی جستجو کی حوصلہ افزائی کے لئے صوبائی اور علاقائی تعلیمی محکموں کو تعاون فراہم کرتا ہے۔ ظفر ملک

متعلقہ عنوان :