گوجرخان ،گرج چمک کے ساتھ شدید طوفانی بارش نے ہر طرف جل تھل کر دیا، آسمانی بجلی گرنے سے ایک گائے جاں بحق ،متعدد درخت جل گئے

پیر 24 اپریل 2017 23:45

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) گوجرخان میں گزشتہ رات ہونے والی گرج چمک کے ساتھ شدید طوفانی بارش نے ہر طرف جل تھل کر دیاجبکہ آسمانی بجلی گرنے سے ایک گائے جاں بحق اور متعدد درخت جل گئے، بجلی کا نظام درہم برہم ،گندم کی فصل کو بھی نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ہونے والی بارش نے بلدیہ گوجرخان اور واپڈا کی کارکردگی کا پول کھول دیا نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث اندرون شہر کی سڑکیں تالاب بن گئیں جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا جبکہ موہڑہ دھمیال میں آسمانی بجلی گرنے سے مظہر نامی شخص کی قیمتی گائے جاں بحق ہو گئی اور اس علاقہ میں متعدد درخت جل گئے شدید آندھی اور بارش کے باعث بعض علاقوں میں واپڈا کے ٹرانسفارمر ٹرپ کر گئے اور درختوں کی ٹہنیاں وغیرہ بجلی کی تاروں پر گرنے سے بجلی کی سپلائی بند ہو گئی بعض علاقوں میں ساری رات بجلی کا نظام بحال نہ ہو سکا۔