ایشیئن گیمز میں الیکٹرانکس سپورٹس کا میڈل بھی شامل ہو گا،اولپمک کونسل آف ایشیا

چین میں منعقد ہ ایشیئن گیمز میں ای سپورٹس کو کھیل کے طور پر شامل کیا جائے گا آئندہ برس جکارتہ میں منعقد ہ ایشیائی مقابلوں میں ویڈیو گیمز کو بھی شامل کیا جائے گا

منگل 25 اپریل 2017 12:36

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2017ء) چین میں 2022 میں منعقد ہ ایشیئن گیمز میں ای سپورٹس کو باضابطہ طور پر کھیل کے طور پر شامل کیا جائے گا،اولپمک کونسل آف ایشیا کے مطابق برق رفتار ترقی اور سپورٹس کی اس نئی طرز کی مقبولیت کی عکاسی کھیلوں کے مقابلے میںبھی ہو،چینی شہر ہانگ جو میں منعقد ہونے والی ایشیائی کھیلوں سے پہلے آئندہ برس انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں منعقد ہونے والے ایشیائی مقابلوں میں ویڈیو گیمز کے مقابلوں کو شامل کیا جائے گا۔

تاہم اس بھی پہلے ترکمانستان میں رواں برس منعقد ہونے والے ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹ گیمز میں ویڈیو گیمز کے مقابلے میں منعقد ہوں گے۔یہاں ویڈیو گیمز کے کھلاڑیوں کے درمیان نہ صرف فٹبال کی مقبول گیم فیفا 2017 آن لائن گیمز کے مقابلوں میں مدمقابل ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایشیئن گیمز میں ای سپورٹس کو شامل کرنے کا فیصلہ اولمپک کونسل آف ایشیا اور آن لائن خریداری کی معروف ویب سائٹ علی بابا کے پورٹس سے متعلق شعبے میں شراکت ہونے کے نتیجے میں ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ ای سپورٹس نے 2016 میں تقریباً 50 کروڑ ڈالر کا کاروبار کیا تھا جبکہ اس وقت الیکٹرانکس گیمز کے موجودہ سرگرم صارفین کی تعداد 32 کروڑ ہے۔ای سپورٹس کے ماہر نیوڑو کے مطابق ای سپورٹس کا 2017 میں کاروبار بڑھ تقریباً 70 کروڑ ڈالر ہو جائے گا جس میں 15 فیصد کاروبار چین سے آئے گا۔

متعلقہ عنوان :