برطانیہ میں مقیم ڈاکٹر عبدالمالک کو ممبر آئل اوگرا تعینات کردیا گیا

منگل 25 اپریل 2017 17:35

برطانیہ میں مقیم ڈاکٹر عبدالمالک کو ممبر آئل اوگرا تعینات کردیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2017ء) نواز شریف حکومت نے برطانیہ میں مسلسل 45سال سے رہائش پذیر شخص ڈاکٹر عبدالمالک کو ممبر آئل اوگرا تعینات کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

تعیناتی بارے نوٹیفکیشن باقاعدہ کابینہ ڈویژن نے جاری کریگی عدالت عالیہ اسلام آباد نے وزیراعظم کو حکم دیا تھا کہ وہ تین افراد کے پینل میں سے ہی کسی ایک امیدوار کو ممبر آئل اوگرا تعینات کیا جائے باقی دو امیدواروں میں اوگرا کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد یسین اور زین العابدین تھے تاہم زین العابدین پر نیب کرپشن تحقیقات کرنے میں مصروف ہے اوگرا میں ممبر آئل کا عہدہ گزشتہ کئی سالوں سے خالی پڑا ہے نواز شریف حکومت نے چار سال کے بعد اس اہم عہدہ پر تعیناتی کی ہے اوگرا میں آئل اینڈ گیس سیکٹر کا ریگولیٹری ذمہ داری ہے جہاں گیس ،آئل ، ایل پی جی کی قیمتوں کا تعین ہوتا ہے ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر عبدالمالک کا تعلق لاہور سے ہے اور انہوں نے کیمیکل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کررکھی ہے برطانیہ میں اپنی رہائش کے دوران نواز شریف کے بیٹے حسین نواز اور حسن نواز سے قریبی تعلقات پیدا کئے تھے وزیراعظم کے دونوں بیٹوں نے ڈاکٹر عبدالمالک کی تعیناتی میں اہم کردار ادا کیا ہے اوگرا کے ترجمان نے ڈاکٹر عبدالمالک کی تعیناتی پر خاموشی اختیار کررکھی ہی