ایشیئن گیمز میں الیکٹرانکس سپورٹس کا میڈل بھی شامل ہو گا،اولپمک کونسل آف ایشیا

چین میں منعقد ہ ایشیئن گیمز میں ای سپورٹس کو کھیل کے طور پر شامل کیا جائے گا ، آئندہ برس جکارتہ میں منعقد ہ ایشیائی مقابلوں میں ویڈیو گیمز کو بھی شامل کیا جائے گا

منگل 25 اپریل 2017 17:35

ایشیئن گیمز میں الیکٹرانکس سپورٹس کا میڈل بھی شامل ہو گا،اولپمک کونسل ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2017ء) چین میں 2022 میں منعقد ہ ایشیئن گیمز میں ای سپورٹس کو باضابطہ طور پر کھیل کے طور پر شامل کیا جائے گا،اولپمک کونسل آف ایشیا کے مطابق برق رفتار ترقی اور سپورٹس کی اس نئی طرز کی مقبولیت کی عکاسی کھیلوں کے مقابلے میںبھی ہو،چینی شہر ہانگ جو میں منعقد ہونے والی ایشیائی کھیلوں سے پہلے آئندہ برس انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں منعقد ہونے والے ایشیائی مقابلوں میں ویڈیو گیمز کے مقابلوں کو شامل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تاہم اس بھی پہلے ترکمانستان میں رواں برس منعقد ہونے والے ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹ گیمز میں ویڈیو گیمز کے مقابلے میں منعقد ہوں گے۔یہاں ویڈیو گیمز کے کھلاڑیوں کے درمیان نہ صرف فٹبال کی مقبول گیم فیفا 2017 آن لائن گیمز کے مقابلوں میں مدمقابل ہوں گے۔ایشیئن گیمز میں ای سپورٹس کو شامل کرنے کا فیصلہ اولمپک کونسل آف ایشیا اور آن لائن خریداری کی معروف ویب سائٹ علی بابا کے پورٹس سے متعلق شعبے میں شراکت ہونے کے نتیجے میں ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :