سندھ ہائی کورٹ نے کنٹونمنٹ کی حدود میں پارکنگ فیس وصول کرنے کے خلاف حکم امتناع میں 9مئی تک توسیع کردی

منگل 25 اپریل 2017 21:02

سندھ ہائی کورٹ نے کنٹونمنٹ کی حدود میں پارکنگ فیس وصول کرنے کے خلاف ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے کنٹونمنٹ کی حدود میں پارکنگ فیس وصول کرنے کے خلاف حکم امتناع میں 9مئی تک توسیع کردی ہے ۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں پارکنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں پارکنگ کے ٹھیکیدار نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کے حکم امتناع کے باعث آمدنی رکی ہوئی ہے لیکن بورڈ رقم کا تقاضہ کررہا ہے ۔کنٹونمنٹ بورڈ کو بقایاجات کی وصولی سے روکا جائے ۔عدالت نے حکم امتناع میں 9مئی تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :