چوہدری شجاعت کی قیادت میںمتحدہ اپوزیشن کا قیام بار ش کا پہلا قطرہ ہے،حسین الٰہی

رابطے جاری ہیں، اپوزیشن اتحاد میں مزید جماعتیں بھی شامل ہونگی ،حکومت کو ٹف ٹائم دینگے،ناصر رمضا ن گجر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پنجاب سے ملاقات ،مبارکباد اور گلدستہ پیش کیا

منگل 25 اپریل 2017 21:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر راہنما حسین الہٰی نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں متحدہ اپوزیشن کا قیام بارش کا پہلا قطرہ ہے ،چوہدری شجاعت حسین اور سینئر مسلم لیگی راہنمادیگر جماعتوں سے رابطوں میں ہیں اپوزیشن اتحاد میں مزید جماعتیں شامل ہونگی جو آنے والے الیکشن میں حکومتی اتحاد کو ٹف ٹائم دے گی ان خیالات کا اظہار انہوںنے ظہور الہٰی روڈ پر ناصر رمضان گجر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے ناصر رمضا ن گجر کو ان کی نئی تعیناتی پرمبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ لیبرونگ لاہور کے صدر چوہدری محمد اشرف بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ناصر رمضان گجر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں مسلم لیگ کو مضبوط، مستحکم اور فعال بنانے کیلئے بروئے کار لائیں گے او ر روٹھے ہوئے اور ناراض ساتھیوں کو منائیں گے تاکہ اکٹھے متحد ہوکر انتخابات میں حکومتی امیدواروں کا مقابلہ کیا جاسکے۔