کراچی : اردو بازار میں ہلاک ہونے والے تمام دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی

فلیٹ کے مالک اور دہشت گردوں کے چار ضامنوں سمیت 10 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ، دہشت گردوں کے زیراستعمال فلیٹ بھی سیل فلیٹ کے مالک محمد حفیظ نے ڈھائی ماہ قبل مشکوک افراد کو فلیٹ کرائے پر دیا تھا ، کرایہ داری ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن میں اندراج بھی نہیں کرایا، ابتدائی رپورٹ مارے گئے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور جنداللہ سے تھا جو اہم تنصیبات کی ریکی کرتے تھے،انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب

منگل 25 اپریل 2017 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2017ء) کراچی کے علاقے اردو بازار میں گزشتہ رات ہلاک ہونے والے تمام دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے،فلیٹ کے مالک اور دہشت گردوں کے چار ضامنوں سمیت 10 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، دہشت گردوں کے زیراستعمال فلیٹ کو سیل کردیا گیاہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق فلیٹ کے مالک محمد حفیظ نے ڈھائی ماہ قبل مشکوک افراد کو فلیٹ کرائے پر دیا تھا اور کرایہ داری ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن میں اندراج بھی نہیں کرایا، ہلاک ہونے والے دہشت گرد نعیم کا تعلق پشین سے تھا جس نے اپنی بیوی کے علاج کے نام پرفلیٹ میں رہائش اختیارکی تھی جب کہ مقابلے کے دوران دھماکہ خیزمواد پھٹنے سے نعیم اپنی بیوی اور بچی سمیت مارا گیا۔

دوسرے دہشت گرد کی شناخت زاہد اور تیسرے کی حمید کے نام سے ہوئی ہے، فلیٹ کا مالک محمد حفیظ چائے کے ہوٹل کا مالک بھی ہے اور مارے گئے دہشت گرد نعیم کا ماموں زاد بھائی بتایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور جنداللہ سے تھا جو اہم تنصیبات کی ریکی کرتے تھے۔ فرانزک ٹیم نے فلیٹ کا معائنہ کرکے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ ڈی آئی جی کراچی جنوبی آزاد خان اور ایس ایس پی کراچی جنوبی نے بھی فلیٹ کا دورہ کیا۔

تفتیشی اداروں نے ہلاک دہشت گردوں کے زیراستعمال ٹیکسی کو بھی قبضے میں لے لیا ہے جب کہ کوئٹہ اور پشاور سے بھی معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔دوسری جانب عمارت میں رینجرز نے دہشت گردوں کے زیراستعمال فلیٹ کو سیل کردیا ہے، رینجرز نے تحقیقات کے لئے فلیٹ کے مالک اور دہشت گردوں کے چار ضامنوں سمیت 10 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔قریبی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ان کا علاقے میں کسی سے ملنا جلنا نہیں تھا۔

، تحقیقاتی حکام ،فارنزک ٹیم کے سروے اور شواہد جمع کرنے کے بعد کارروائی کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔ہلاک دہشت گردوں کے حوالے سے پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ اٴْردو بازار مقابلے میں ہلاک 5 نامعلوم افرادکی لاشیں سول اسپتال منتقل کی گئی ہیں جن میں 35 سی45 سال کی عمرکی3مرد شامل ہیں۔پولیس سرجن کے مطابق 35 سالہ خاتون اور2سی3ماہ کی بچی بھی ہلاک افراد میں شامل ہے، زخمی رینجرز اہلکاروں کی شناخت سپاہی شریف خان،انعام اللہ ، وحید اور آصف کے ناموں سے ہوئی ہے، زخمیوں میں 12 سال کا بچہ کبیر بھی شامل ہے۔#